میرا فیصلہ ہے کہ مجھے کن لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے،وہاب ریاض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میرا فیصلہ ہے کہ مجھے کن لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔

پریس کانفرنس کے دوران رہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے ، سلمان بٹ کو بتا دیا ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ،وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ، لیکن وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ میں چیزیں آگے چلنی چاہییں، جو اس نے کیا اس پر وہ بھگت چکے ہیں ، کسی کا دباو نہیں ، سلمان کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میرا ہی تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹا رہا ہوں۔

سلمان بٹ کا نام اب واپس لے لیا گیا ہے ، ابھی وہ پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی رول نہیں تھا، سلمان بٹ کی تقرری زیر غور تھی تاہم غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم کنسلٹنٹ ممبر کے طور پر ان کا تقرر نہیں کر رہے۔