نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی میں 'متنازع' تقرری کا نوٹس لیتے ہوئے سلیکشن کمیٹی میں اچھی شہرت رکھنے والوں کو شامل کرنےکی ہدایت کی ہے۔
سابق کرکٹر سلمان بٹ کی پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی پر نگران وزیراعظم نے نوٹس لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر فوری طور پر 'متنازع' تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،کرکٹ کے لیےکھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹی کو غیر متنازع ہونا چاہیے۔
نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں اچھی شہرت رکھنے والے سلیکٹرز کو شامل کیا جائے۔
ان کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ کی کامیابی کے لیے تمام تقرریاں میرٹ پر کریں گے۔