ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اٹک نے جرم ثابت ہونے پر قاتلوں کو سزائے موت اور 3،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔
ترجمان اٹک پولیس کے مطابق سال 2021 میں تھانہ پنڈیگھیپ پولیس نے مقدمہ درج کر کے شہری بشیر احمد اور فیروز خان کو سابقہ دشمنی کی بنا پر قتل کرنے کے جرم میں ملزمان لیاقت علی اور سعید احمدکو گرفتار کیا تھا۔ تفتیشی آفیسر حفیظ نیازی نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے مجرمان لیاقت علی اور سعید احمدکو عدالت سے سزائے موت اور 3/3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دلوائی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس بہترین تفتیش کے ذریعہ ملزمان کو معزز عدالتوں سے سزا دلوا کر جرائم کے خاتمہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔