پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

کوالالمپور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی ہلینڈ کو چار صفر سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے جارہے ایونٹ میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو باآسانی چار صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔

قومی کھلاڑی ارشد لیاقت نے 19 ویں، 30 ویں اور 54 ویں منٹ میں تین گول کیے، کپتان عبدالحنان شاہد نے 32 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ایک گول اسکور کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل کے اختتام تک کسی کھلاڑی نے کوئی گول سکور نہیں کیا۔

پاکستان نے گزشتہ روز ایونٹ کی فیورٹ نیدرلینڈز کے خلاف میچ ڈرا کیا تھا، قومی ٹیم اگلے میچ میں ہفتے کو بیلجیئم سے ٹکرائے گی۔