بالوں کی قدرتی چمک کی بحالی کیلئے چند بہترین گھریلو ٹوٹکے

انسان بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لیے نت نئے شیمپو او ہیئر کنڈیشنرز استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بالوں کا قدرتی حسن واپس نہیں آتا لیکن کچھ ایسے گھریلو نسخے بھی ہیں جو نہ صرف خشکی کو ختم کردیتے ہیں بلکہ بالوں کی قدرتی چمک، ریشمی پن اور کشش کو دوبارہ بحال کردیتے ہیں۔

خواتین کے لمبے اور گھنے بال ان کی شخصیت اور خوبصورتی کا اہم ترین جز ہیں جو ان کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خواتین بالوں کے حوالے سے بہت زیادہ حساس اور فکرمند بھی ہوتی ہیں۔

ویسے تو بالوں کے گرنے سے مرد اور خواتین دونوں ہی پریشان رہتے ہیں اور بہت سے لوگوں کے بال بہت زیادہ آئلی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سر میں چکنائی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کے ویسے تو اور بھی بہت سے فوائد ہیں اور انہی میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ ناریل کے تیل سے سر پر مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد بالوں کو دھو لیں تو خشکی نے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

زیتون کا تیل
زیتون کا تیل اکثر لوگ کھانا بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ اس کو رات میں سونے سے پہلے اپنے بالوں میں لگا کر سو جائیں اور صبح اُٹھ کر بالوں کو دھو لیں تو خشکی سے نجات حاصل کر لیں گے۔

اسپرین
آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ اگر آپ اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر شیمپو میں مکس کریں اور بالوں پر شیمپو لگا کر 2 منٹ تک انتظار کریں اور پھر دھولیں تو اس سے آپ کے سر کی خشکی ختم ہو جائے گی۔

خشکی کا علاج دہی سے
خشکی دور کرنے کے لیئے دہی میں تھوڑا سا میٹھا تیل ڈال کر سر دھو نے سے آدھا گھنٹہ قبل اچھی طرح لگائیں پھر کسی اچھے شیمپو سے نیم گرم پانی سے سر کو دھولیں

خشکی کا علاج سرد موسم میں
اکثر لوگ سرد موسم میں زیادہ خشکی کا شکار ہوتے ہیں سردیوں کا موسم سب کو پسند ہوتا ہے مگر ساتھ ہی بہت ساری خشکی بھی لیکر آتا ہے سردیوں کا موسم آتے ہی آپ کا دل میوے کھانے گرم مشروبات پینے کو کرتا ہے جس کی وجہ سے خشکی آپ کے سر پہ نمودار ہوجاتی ہے

سردیوں کا موسم آتے ہی اکثر لوگ سارا دن میں پانی کا کم استعمال کرتے ہیں جو کہ انتہائی خشکی کا سبب بنتا ہیےسرد موسم میں جسم کے ساتھ ساتھ سر کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے اس بیماری سے چھٹکارہ پانے کے لیئے نہایت آزمودہ ٹوٹکہ ہے

دہی ایک چمچ

سرسوں کا تیل ایک چمچ

انڈہ ایک عدد

چینی ایک چمچ

ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے سر پہ 2 گھنٹے کے لیئے لگائیں اس کے بعد کسی بھی اچھے شیمپو سے دھولیں.