موسم سرما کے دوران سپریم کورٹ بینچز کی تشکیل کیلئے قائم تین رکنی ججز کمیٹی نے 7 دسمبر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل دے دیئے گئے ہیں، چیف جسٹس فائز عیسیٰ چھٹیوں کے دوران کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
چھٹیوں کے دوران 18 سے 22 دسمبر تک اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی میں ایک ایک بینچ کام کرے گا، اسلام آباد میں جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات سنے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ ہوں گے، چھٹیوں کے دوران 26 سے 29 دسمبر تک اسلام آباد میں کوئی بینچ دستیاب نہیں ہو گا، 26 سے 29 دسمبر تک پشاور اور کراچی رجسٹری میں ایک ایک بینچ مقدمات سنے گا۔