ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرا دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے پلیسمنٹ راؤنڈ کے دوران ہانگ کانگ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔
میچ کے دوران پاکستان نے ابتدا میں 3 پوائنٹس کی سبقت حاصل کی، تاہم ہانگ کانگ نے کم بیک کرتے ہوئے اس اہم میچ میں 5 کے مقابلے میں 6 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان بیس بال ٹیم نے چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ اور فلسطین کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، ایونٹ میں پاکستان کے امان خان چھائے رہے۔