غزہ:فلسطینی اولمپک کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 47 فلسطینی ایتھلیٹ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ زخمی افراد کی تعداد 48 ہزار سے بڑھ گئے، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 8000 سے زائد بچے شامل ہیں۔
ادھر اسرائیل نے خان یونس سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے منصوبے کے تحت علاقہ خالی کرنے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں شدت سے غذا کا بحران سنگین ہونے لگا ہے جبکہ امدادی سامان اور ایندھن کی غزہ تک رسائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔