حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے کرکٹرامام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئی ہے۔
اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا تھا، اب تازہ ترین تصاویر بھی خاصی وائرل ہیں۔
امام الحق پروفیشنل مصروفیات کے علاوہ اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا کی سیر بھی کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرامام الحق اور اہلیہ نے شادی کے بعد ایک دوسرے کے ہمراہ چند دلکش تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز میں اس جوڑے کو وہاں کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔



