پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 23 سالہ خاتون جاں بحق

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

نیو کراچی میں واقع اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 23 سالہ حمیدہ نامی خاتون جاں بحق ہوئی۔

شوہر نے پولیس اہلکار عدیل پتافی پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچے کو ڈاکٹر کو دکھا کر واپس آرہے تھے اس دوران ہمارے سامنے سے دو لڑکے بھاگتے ہوئے گئے جن پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی۔

خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ میری بیوی پولیس اہلکار عدیل پتافی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ہے۔