ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور جان لے گیا۔
بتایا گیا ہے کہ عاقب زوہیب، حامد وغیرہ تین دوست جو کہ چک جھمرہ فیصل آباد کے رہائشی ٹک ٹاک بنا رہے تھے۔
ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک لاہور سے 42ڈاؤن ایکسپریس جو کہ کراچی جارہی تھی اوپر آگئی جس کی زد میں آکر عاقب زوہیب موقع پرہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے ساتھی حامد اور ساتھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
عاقب زوہیب فیصل آباد کے قریب ایک فیکٹری میں ملازمت کر تا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس بھی جائے وقو عہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیاگیا۔