ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی ، اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی ، اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

(اسلام آباد : (دنیانیوز) ایف آئی اے انٹرپول نے کویت میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق قتل کیس میں گرفتار اشتہاری ملزم اعجاز احمد کو اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا، ملزم گوجرانوالہ پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا۔

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا ہے۔