تھانہ گلبرگ کے علاقے میں کھڑی مشکوک لگژری گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 15من سے زائد منشیات موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
منشیات سے بھری گاڑی ٹمپر شدہ نکلی
سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے مختلف زاؤئیوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کی خاطر منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خصوصی کریک ڈاون مزید تیز کردیا ہے گزشتہ روز ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی نگرانی میں ڈی ایس پی کینٹ ہارون جدون نے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عبدالعزیز کے ہمراہ گلبرگ کی حدود میںآصف باغی روڈ پر مشکوک گاڑی سے بی ڈی یو ٹیم کی جانب سے کلےئر کرنے کے بعد چیکنگ کے دوران 469کلو گرام چرس،152کلوگرام افیون، ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن، تین عدد پستول اور دو عدد موبائل فونزبرآمد کئے جبکہ مشکوک گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی منظم نیٹ ورک نے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جھانسہ دینے کی خاطر گاڑی کا اصل رنگ کی بجائے کالے رنگ کا سٹےکر لگا یا تھا ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گاڑی ٹمپر ہے واقعہ سے متعلق تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرکے منظم گینگ اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے ایس پی کینٹ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے جبکہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج اور گاڑی سے برآمد شدہ موبائل فونز کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔