نوشہرہ؛ گھر میں گیس اخراج سے دھماکا ، خواتین سمیت 8 افراد جھلس گئے

نوشہرہ: گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں خواتین سمیت 8 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ  میں بدرشی اے ایس سی کالونی میں ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم طبی اہل کاروں اور ایمبولینس کو لے کر جائے وقوع پر پہنچی  اور کارروائی شروع کی۔

گیس لیکیج دھماکے کے باعث گھر میں موجود 8 افراد جھلس گئے جن میں 6 خواتین، 3 بچیاں اور 2 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 ٹیم نے آگ میں جھلسنے والے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔