کھانسی کی وبا سے بچنےکے لئے کہنی ملائیں اور ماسک پہنیں: برطانوی ماہرین

برطانیہ میں کھانسی کی وباء کے حوالے سے ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ کرسمس پر گلے ملنے کے بجائے کہنی ملائیں اور ماسک پہنیں۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا نزلہ بخار کی علامات سے شروع ہونے والی کھانسی تین ماہ تک جاری رہتی ہے۔  

میڈیا رپورٹ کے مطابق کھانسی کی وباء میں 250 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برطانوی ڈاکٹر کے مطابق تقریباً سو روز تک جاری رہنے والی کھانسی پسلیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ 

برطانوی ڈاکٹر نے کہا کہ انفیکشن سے بچنے کیلئے ویکسین لگوائیں اور کرسمس پر سماجی فاصلہ رکھیں۔ 

برطانوی ڈاکٹر کے مطابق رواں برس برطانیہ میں کھانسی کے 1141 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔