اے این ایف کی مختلف کارروائیاں ، 348 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد :اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے پانچ کارروائیوں کے دوران 348 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، پشین، زخہ خیل، خیبر اورڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 36 آئس بھرے کیپسولز ،312 کلو گرام افیون برآمد کی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں33 کلو200گرام چرس،3 کلو 300گرام آئس بھی برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔