6 افراد کی ہلاکت : ملزم افنان کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لاہور ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے کیس میں ملزم افنان کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے دی۔

پولیس نے ملزم کی عمر کے تعین کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کی استدعا کی تھی۔

پولیس نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملزم افنان کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ پہلے دو ڈاکٹروں نے کیا تھا، ملزم کی عمر کی تعین کے لیے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ اطمینان بخش نہیں۔

پولیس نے استدعا کی ہے کہ ملزم کی عمر کے تعین کے لیے اب ڈاکٹروں کا 12 رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، عدالت ملزم کی عمر کے تعین کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ ملزم افنان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے۔