رحیم یارخان میں 6 ملسح ڈاکو صرافہ تاجروں سے 18 کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ سٹی کے علاقے اسکول بازار پل پر6 مسلح ڈاکو بیوپاریوں سےسونے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تاجروں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چھینے گئے سونے کی مالیت تقریباً 18 کروڑ سے زائد ہے، ادھر زخمی تاجروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی اور ڈاکوؤں کی تلاش میں شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔