کراچی: غریب آباد انڈر پاس کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوکر نجی ہسپتال میں دم توڑ گئیں ، مرنے والی خاتون ایم کیو ایم کی خاتون کمیٹی کی رہنما تھیں ۔
غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں ، پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی خاتون رخشندہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
خاتون موٹر سائیکل پر شوہر کے ہمراہ غریب آباد انڈر پاس سے گزر رہی تھی، اسی دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔
پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئیں اور سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ نجی ہسپتال میں دوران علاج وہ دم توڑ گئیں۔ وہ ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔