اٹک: غازی بھروتھا ڈیم سے 4 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

 اٹک:پنجاب کے ضلع اٹک میں چار نامعلوم افراد کی بوری بند لاشیں ملیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں غازی بھروتھا ڈیم سے 4 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں۔ جن کی شناخت نہ ہوسکی۔

 پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو پولیس نے مقامی قبرستان میں دفن کردیا۔حکام کے مطابق فرانزک کے لیے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔

 مرنے والوں کی عمریں 40 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔