لندن: شہزادہ ہیری لندن ہائیکورٹ میں برطانوی اخبارات کے خلاف دائرمقدمہ جیت گئے۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا ڈیلی مررشہزادہ ہیری کو ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ ادا کرے، ڈیلی میرر کے ایڈیٹرز فون ہیکنگ سے واقف تھے۔
اس دوران شہزادہ ہیری نے کہا آج کا دن سچ اور احتساب کے لیے بڑا دن ہے عدالتی حکم میڈیا کے دوسرے اداروں کے لیے پیغام ہے۔
خیال رہے کہ ڈیلی میرر پر ذاتی معلومات کے لیے ہیری سمیت درجنوں افراد کے فون ہیک کرنے کا الزام تھا۔
شہزادہ ہیری اور تقریبا 100 دیگر دعویداروں جن میں اداکار، سپورٹس سٹارز، مشہور شخصیات اور وہ لوگ شامل ہیں جن کا تعلق صرف ہائی پروفائل شخصیات سے تھا۔