جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی کیدوران ٹریک پر ریسر کی تیز رفتارگاڑی کی زد میں آکر 7 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری کے لیے ریس جاری تھی اس دوران ٹریک پر موجود بچہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
جاں بحق بچے کی شناخت 7 سالہ گل حسن کے نام سے ہوئی ہے ۔ بچے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
پنجاب کے فیصل شادی خیل نے پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل خیل نے 135کلومیٹرکا فاصلہ ایک گھنٹہ 21منٹ14سیکنڈز میں طے کیا اور پہلی پوزیشن لی جبکہ جعفر مگسی 17 سیکنڈ کیفرق سے ریس نہ جیت سکے، جعفر مگسی نے ریس میں دوسری اور نادر مگسی نے فاصلہ ایک گھنٹہ22منٹ11سیکنڈ میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔