صوبائی دارالحکومت میں واقع ایک نجی سکول کی معلمہ کے مبینہ تشدد سے پریپ کا معصوم طالب علم موت کی آغوش میں چلا گیا 5سالہ مزمل افتخار کی معلمہ کے مبینہ تشدد سے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی متوفی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مزمل افتخار ایک نجی سکول میں پریپ کا طالب علم تھا سکول کی معلمہ نے 15دن قبل اس کے سر پر مارا جس کے باعث بچہ اکثر گھر میں سر میں درد کا کہا کرتا چند دن قبل جب بچے کے سر کی ایم آر آئی کرائی گئی تو اس میں اس امر کی تصدیق ہوئی کہ اس کے سر کے اندورنی حصے میں گہری چوٹ آئی ہے جس پر اسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تاہم دو دن قبل وہ خالق حقیقی سے جا ملا اس حوالے سے مزمل افتخار کے لواحقین نے بھی سر میں گہری چوٹ کی تصدیق کی ہے ۔