اقوام متحدہ نے افغانستان کی مستقل مندوب کی نشست کے لیے درخواست مسترد کردی۔
اقوام متحدہ کی 9 رکنی ایکریڈیشن نے مستقل مندوب کی نشست کے لیے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت پہلے عالمی برادری سے خود کو تسلیم کروائے۔ مستقل نشست کے لیے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے یہ تیسری درخواست تھی۔
طالبان حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دوحا میں اپنے نمائندے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے طور پر نامزد کیا تھا۔ اشرف غنی حکومت نے بھی مستقل نشست کے لیے درخواست دی تھی۔