مالی حالات سے تنگ نوجوان بجلی ٹاور پر چڑھ گیا

ملتان میں مالی حالات سے تنگ نوجوان بجلی ٹاور پر چڑھ گیا۔

نوجوان کی والدہ اور بھائی کو موقع پر لایا گیا۔

نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ ٹاور پر چڑھنے والا نوجوان اپنے مالی حالات سے تنگ تھا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کو موقع پر بلایا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹاور پر چڑھنے والے نوجوان نے مطالبہ رکھا تھا سلمان نعیم کو بلایا جائے۔ 

سلمان نعیم نے  لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نوجوان کو بجلی کے ٹاور سے اترنے کا کہا تو نوجوان بجلی کے ٹاور سے نیچے اتر آیا۔