اٹلی میں غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے جرم میں پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
اٹلی کی عدالت نے مقتولہ ثمن کے والدین کو شادی کے لیے پاکستان جانے سے انکار پر بیٹی کو قتل کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔
عدالت نے ثمن کے چچا کو 14 سال قید اور دو کزن کو بری کر دیا ہے، مجرموں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2021 میں لاپتا ثمن کی لاش کی باقیات 2022 میں اٹلی میں اس کے گھر کے نزدیک سے ملی تھیں۔
والدین پر مقتولہ بیٹی کو شادی کیلئے پاکستان جانے سے انکار پر قتل کاا لزام عائد کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مقتولہ ثمن عباس کے والد شبر عباس کو گزشتہ برس نومبر میں پاکستانی گاؤں سے حراست میں لیا گیا تھا۔
ثمن کی والدہ تاحال مفرور اور ممکنہ طور پر پاکستان میں چھپی ہوئی ہے۔