بیوی، بیٹے اور بہو نے والد کو قتل کرکے لاش کو جلا دیا

مردان تھانہ صدر کے حدود میں عبدالرحمن نامی شخص کو اپنی ہی بیوی اور بچوں نے قتل کرکے جلا دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر کے حدود میں پیش آیا جہاں پر عبدالرحمن عرف بہادر مستری کو اپنے ہی بیوی بیٹے، بہو اور سالے نے مل کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے جلا دیا، جب جسم بد بو دینے لگا تو ملزمان نے جسم کے ٹکڑوں کو پلاسٹک کی بوریوں میں بند کرکے نالے میں پھینک دیا۔

حکام نے کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوٸے مقتول کی بیوی، بیٹے، بہو اور سالے کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔