کراچی میں بینک سے کروڑوں کا غبن کرنے والا ملزم 9 سال بعد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو 9 برس بعد گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے نجی بینک کے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے غبن کئے تھے، ملزم عبدالمجید کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو کراچی کے علاقے لی مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم گزشتہ 9 سال سے روپوش تھا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔


ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔