سرگودھا ' ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

ریٹرننگ آفیسر سرگودھا کے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان میں تصادم ہوگیا۔

تصادم کے دوران سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے محسن شاہ نواز رانجھا کی گاڑی کو روک لیا۔ محسن شاہ نواز رانجھا کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے۔