اسلام آبادمیں پولیس کو بیٹے سمیت شہید کرنیوالے ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں پولیس نے پولیس اہلکار اشرف اور اس کے بیٹے ذیشان کو شہید کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 آئی جی اسلام آباد نے تصدیق کی کہ ملزمان کے گینگ کو بنوں سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان دوسرے شہروں سے آکر وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کو تھانہ رمنا کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے انہیں بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے بیٹے کے ہمراہ واپس گھر جارہا تھا، راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا تو شہید اہلکار نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی اس دوران تین نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ بیٹے سمیت شہید ہوگئے۔