کوئٹہ،بارات میں شامل کار الٹنے سے 3افراد جاں بحق، 8زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دکی کے علاقے غڑواس کے مقام پر بارات میں شامل کار گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی باراتیوں کی ہے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 3 سال سے 10سال تک کے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔