وفاقی تحقیقاتی ادارے )(ایف آئی اے)نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں 15 میڈیکل کالجز کے حوالے سے تحقیقات شروع کرتے ہو ئے پی ایم ڈی سی کے پانچ افسران کو طلب کرلیا پندرہ میڈیکل کالجز کے غیرقانونی رجسٹریشن کے حوالے سے ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے پانچ افسران کو طلب کیا ہے اس ضمن میں رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو مراسلہ بھی جاری کیاگیا ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں پندرہ میڈیکل کالجز کو بغیر معائنہ کے تسلیم کیا گیاتھا تاہم موجودہ پی ایم ڈی سی نے رواں سال کے لئے مذکورہ پندرہ کالجز میں داخلے روک دیئے ہیں جن میں خیبر پختونخواکے تین میڈیکل کالجز اور ایک ڈینٹل کا لج بھی شامل ہیں تاہم پی ایم ڈی سی حکام نے اس سے لاعلمی کا اظہارکی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میںتین میڈیکل کالجز اور ایک ڈینٹل سیکشن کے حوالے سے تحفظات پائے گئے ہیں