سیہون:سیہون میں درگاہ لعل شہباز کے توشہ خانے سے سونا اور چاندی چوری کا مقدمہ منیجر اوقاف زبیر احمد بلوچ اور ان کے فرنٹ مین علی گوپانگ کے خلاف درج کرلیا گیا۔
چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم منیجر اوقاف زبیر بلوچ کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمے میں نامزد علی رضا گوپانگ کی تلاش شروع کر دی گئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں 57 تولے سونا جبکہ 3133 تولے چاندی چوری ہونے کا ذکر ہے۔
واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد کے سونے کی چوری کا انکشاف ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر سے ایک ماہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے کا نذرانے میں دیا گیا سونا چوری کرلیا گیا تھا۔