محکمہ خوراک کاروائی : دو مردہ بھینسیں قبضے میں لے کر پانچ ملزم گرفتار

محکمہ خوراک نے کاروائی کرتے ہوئے دو مردہ بھینسیں قبضے میں لیکر پانچ ملزموں کو گرفتار کرکے 30 دن کیلئے جیل بھیج دیا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور کمال احمد نے حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر فروٹ منڈی کے مقام پر کارروائی کی جہاں پر گاڑی میں دو مردہ بھینسیں پائی گئیں جس کو مرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں تین فیصل آباد کے بیوپاری اور پشاور کے دو قصاب شامل ہیں جن کو 30 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا  ملزمان نے انکشاف کیا کہ مردہ بھینسوں کو رنگ روڈ پر قائم مقامی ہوٹلوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔