پنڈی بھٹیاں،3کروڑ80لاکھ مالیت کی منشیات پکڑی گئی

 پنڈی بھٹیاں موٹروےپولیس  نے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔
 

پٹرولنگ افسران منور،ساجد،سیف اور امجد  سیال موڑ کے قریب ٹریفک کو کلئیر کروا رہے تھے۔

سفید پراڈو نمبر اے ایم ڈی-989 مشکوک حالت میں ڈرائیور کے بغیر موٹروے پرکھڑی تھی۔ پراڈو کی تلاشی لینے پر 205 کلو گرام سے زیادہ افیون، 289 کلوگرام سے زائد میری جوانا برآمد ہوئی، موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ منشیات اے این ایف کے حوالے کردیں۔