اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے،امریکی  میڈیا

واشنگٹن:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں کے قریب بعض سب سے بڑے بم گرائے گئے۔

 شمالی غزہ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد شام کے شہر حلب میں تین سال کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں سے دوگنی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں غزہ کے دو سو مقامات پر فضائی، زمینی اور سمندر سے حملے کرکے 3صحافیوں سمیت 166فلسطینی شہید کر دیے۔

فلسطین میں 30سال سے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اہلکار عصام المغربی بھی خاندان کے 76افراد سمیت شہید ہوگئے۔