تل ابیب:ایک اعلیٰ سطحی اسرائیلی افسر نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ جس طرح شمالی غزہ پر اسرائیل کو کنٹرول حاصل ہوا ہے اس کی نسبت جنوبی غزہ میں جنگ جیتنے کے لیے طویل وقت درکار ہوگا۔
امریکی اخبار کے مطابق مذکورہ فوجی عہدیدار خان یونس شہر میں اسرائیلی افواج کی کمانڈ کرتا ہے۔ اس نے اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے گوریلا جنگ کی حکمت عملی اختیارکی ہے جس میں گھات لگا کر حملہ کرنے اور سنائپرز کے استعمال سے حملہ کیا جاتا ہے۔
اس میں جنگجو براہ راست لڑائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔اسرائیلی افسر نے واضح کیا کہ حماس کی جانب سے کیے جانے والے یہ حملے عموما دو سے پانچ افراد پر مشتمل سیل کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔