سرد ہوا بہتر نظام تنفس کیلئے ناگزیر

سرد موسم کا تعلق اکثر صحت کے مسائل جیسے ٹھنڈ لگ جانا اور فلو سے منسلک ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سردی کے کچھ صحت بخش فوائد بھی ہوتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

1) بہتر نظام تنفس

سرد ہوا نظام تنفس (respiratory system) کے لیے ضروری ہے۔ یہ پھیپھڑوں کو صاف کرنے اور بلغم سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ جب ہم ٹھنڈی ہوا میں سانس لیتے ہیں تو یہ ہمارے پھیپھڑوں میں اضطراری ردعمل کا سبب بنتا ہے جو بلغم کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

2) قوت مدافعت میں اضافہ

سردیوں کے دوران دفاعی خلیوں (white blood cells) کی بڑھتی ہوئی مانگ کے نتیجے میں جسم میں سفید خلیات پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے جس سے انفیکشن اور بیماری کے خلاف دفاعی نظام اور مضبوط ہوجاتا ہے۔

3) سرد موسم زیادہ کیلوریز جلاتا ہے

جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ سرد موسم کیلوریز جلانے میں مدد کرتا ہے۔ سرد موسم جسمانی سرگرمی کو تھوڑا مشکل اسی لیے اسی لیے بناتا ہے تاکہ کیلوریز کی مقدار میں حتیٰ الامکان توازن برقرار رکھا جائے اور ضرورت سے زیادہ اسے بڑھنے نہ دیا جائے۔

4) ذہنی تناؤ میں کمی

سردیوں میں لوگوں کو دوسرے موسموں کے مقابلے میں زیادہ نیند آتی ہے۔ اس سے جسم کو خود بخود جسمانی اور ذہنی تناؤ میں کمی لانے کیلئے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔

5) صحت بخش فِضا

چونکہ سردیوں میں درجہ حرارت گر جاتا ہے، اسی لیے زیادہ تر گرد و غبار اور الرجنز زمین کی سطح پر ہی رہتے ہے جس سے الرجی جیسے بیماریاں کم ہوجاتی ہیں۔ اس موسم میں کیڑوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی جاتی ہے۔ لہذا جب آپ سردیوں میں چہل قدمی کیلئے گھر سے باہر نکلتے ہیں تو آپ تازہ ہوا میں سانس لے رہے ہوتے ہیں اور خود کو بہت زیادہ پر سکون محسوس کررہے ہوتے ہیں۔