اسرائیل نے فلسطینیوں کو بتدریج مصری سرحد کی جانب دھکیلنے کا منصوبہ بنا لیا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نتین یاہو کے بیان میں عندیہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی ’رضا کارانہ‘ طور پر غزہ سے باہر جا سکیں گے۔
اس صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منصوبہ اسرائیلی قتلِ عام کا اصل محرک ہے۔
حماس نے اس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو مضحکہ خیز خواب فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔