سردیوں میں وزن کم کرنے میں مدد گار مشروبات

موسمِ سرما میں سستی کا احساس ہمارے وزن کم کرنے کے عزائم میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن کچھ مشروبات ایسے ہیں جن کا استعمال اس موسم میں ہمارے لیے مفید ہو سکتے ہیں۔

سبز چائے

سبز چائے میں پائے جانے والے ای سی جی سی خامرے اور کیفین وزن کم کرنے میں مدد گار ہوسکتے ہیں۔ یہ مرکبات چکنائی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سبز چائے کی کھپت نظامِ استحالہ کو تیز کرتے ہوئے وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
اجوائن کا پانی

نیم گرم پانی میں اجوائن ڈال کر پینا استحالہ کے نظام کو بہتر کرتے ہوئے پیٹ کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ اجوائن کا پانی حراروں کی کھپت میں کمی میں مدد دیتا ہے۔

سونف کا پانی

صونف کا پانی سردیوں میں بھوک اور کھانے کی طلب میں کمی لاتا ہے۔ سونف کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح پینے سے پیٹ کی صحت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

دار چینی کی چائے

دار چینی کی چائے وزن کم کرنے کا سب سے قدرتی طریقہ ہوتا ہے۔ ایک چائے کا چمچہ شہد، چند قطرے لیمو اور دار چینی کو گرم پانی میں پینا وزن کم کرنے مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔