اسلام آباد: مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجلی مہنگی کی وجوہات سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق آئی پی پیز کو 483ارب کی کیپسٹی ادائیگیاں کرنا تھیں آئی پی پیز کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 460ارب کی کیپسٹی پیمنٹ دی گئی۔
جولائی میں 88آئی پی پیز کو 122ارب کی بجلی بلز میں کیپسٹی پیمنٹ دی گئی، اگست میں بلز میں 202ارب کی صارفین نے کیپسٹی پیمنٹ دی۔
اگست میں 89آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ دی گئی،ستمبر میں 86آئی پی پیز کو 134ارب روپے کی کیپسٹی کی مد میں بلز سے وصولی ہوئی۔
بھاری رقم کی وصولی کے باوجود صارفین 22ارب 29کروڑ کی ادائیگیاں کرینگے،کیپسٹی پیمنٹس میں کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے بجلی کی سہ ماہی قیمت میں 1 روپے 15پیسے اضافہ ہوا صارفین ٓآئندہ سال جنوری سے ادائیگیاں کرینگے۔