لبنان میں اسرائیل طیارے کی بمباری، نوبیاہتا جوڑے سمیت 3 شہری شہید

بیروت:لبنان کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی بمباری  سے نوبیاہتا جوڑے سمیت 3 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔

 میڈیا  ر پورٹ کے مطابق اسرائیلی طیارے کی بم باری سے گھر میں موجود دولہا دلہن ابراہیم اور شوراک شہید ہوئے۔

لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابراہیم بازی آسٹریلیا سے اپنی بیوی شوراک حمود کو لینے لبنان آئے تھے۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے بھی 9 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔