سرگودھا،5افراد کاقاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

سرگودھا میں 6افراد کو قتل کرنیوالاقاتل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نےسرکل کوٹ مومن میں 5افراد کو بے دردی سے قتل کرنیوالا سفاک قاتل احمد شیر ہرل کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم 5افراد کے قتل میں ملوث تھا۔بھاگنے کی کوشش میں فائرنگ سے ماراگیا۔ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔