حماس کی7 اکتوبر کے حملے کو ایرانی جنرل کے قتل سے منسلک کرنیکی تردید

حماس نے 7 اکتوبر کے حملے کو ایرانی جنرل کے قتل سے منسلک کرنے کی تردید کی ہے۔

حماس نے ایران کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ اس کا 7 اکتوبر کا حملہ 2020 میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ تھا۔

ایک بیان میں حماس نے واضح کیا کہ فلسطینی مزاحمت کی طرف سے کیے گئے تمام اقدامات اسرائیلی قبضے اور ہمارے لوگوں اور ہمارے مقدسات کے خلاف اس کی مسلسل جارحیت کے جواب میں ہیں۔

اس سے قبل، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ترجمان رمضان شریف نے کہا تھا کہ جنوبی اسرائیل پر حملہ 2020 میں عراق میں امریکہ کے ہاتھوں سلیمانی کے قتل کا بدلہ تھا۔