ایران نے اعلان کیا ہے کہ مناسب وقت پر اسرائیل پر جوابی حملہ کیا جائے گا۔
شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں اعلیٰ ترین کمانڈر کی شہادت کے بعد ایران کے وزیر دفاع نے اسرائیل پر "صحیح وقت” پر جوابی حملہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وزیر محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ جوابی کارروائی "کمزور صہیونی دشمن [اسرائیل] کو ایک طاقتور جواب دے گی”۔
اس سے قبل پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کے مشن میں "کوئی رکاوٹ” نہیں آئے گی۔
اسرائیلی کی جانب سے شام کی سرزمین پر کیے گئے فضائی حملے میں ایران کے سینئر اہلکار سید رضی موسوی شہید ہوئے تھے۔
سید رضی شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کو مربوط کرنے کے ذمہ دار تھے۔ سیدرضی موسوی جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔
اس سے قبل جنرل قاسم سلیمانی کو 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔