بڑی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 720 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 61 ہزار 583 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔