امریکا میں کورونا وائرس جے این ون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا

نیویارک: دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، امریکا میں کورونا وائرس جے این ون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں جے این ون قسم پہلی بار ستمبر میں رپورٹ ہوئی تھی اب امریکا میں کورونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق کورونا کا یہ ویرینٹ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے کمزور لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ادھر بھارت میں بھی ایک بار پھر کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، چوبیس گھنٹے میں پانچ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس مزید پانچ افراد کو نگل گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اکتالیس ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگوانے، ماسک پہننے اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے جیسے اصولوں پر کاربند رہیں جبکہ  کرونا سے متاثرہ شخص سے کسی بھی طرح رابطے میں آنے کے بعد اپنا ٹیسٹ بھی کروایا جائے۔