ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہیدچیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جسے پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔ 

 پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس سے قبل بھی کالی وانڈہ کی چونڈہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا، ہائی الرٹ ہونے کے باعث پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی تھی۔

اُس وقت بھی پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔