پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خشک سردی کے باعث انفلوئنزا تیزی سے پھیلنے لگا، جس سے خصوصی طور پر حاملہ خواتین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق انفلوئنزا شوگر کے مریضوں سمیت حاملہ خواتین کیلیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، انہیں شدید پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پشاور سمیت کے پی کے دوسرے علاقوں میں خشک سردی کے باعث انفلوئنزا تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ وبا شوگر کے مریضوں اور حاملہ خواتین کے لیے شدید مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین صحٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے شہری نزلہ و زکام کے شکار ہو رہے ہیں اور خشک سردی میں مسلسل اضافے سے اس میں شدت بھی دیکھی جا رہی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق انفلوائنزا ایک خطرناک مرض نہیں ہے لیکن شوگر کے مریضوں، حاملہ خواتین اور بچوں کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔