بھارت میں پائلٹس نے ڈیوٹی ختم ہونے پر طیارہ اڑانے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے 116 مسافر رل گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور ایئرپورٹ پر بدھ کی شب ایک ہی دن میں دس فلائٹس کے پائلٹ نے طیارے کو چھوڑتے ہوئے پرواز اڑانے سے انکار کردیا۔
دراصل ایف ڈی ٹی ایل اصول کے مطابق ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد پائلٹ کی ڈیوٹی ختم ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن کے تحت پائلٹس نے مزید ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ لیا۔
پائلٹس کی وجہ سے دس میں سے 8 فلائٹس جے پور ایئرپورٹ پر کھڑی رہیں، دو پروازوں کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔
پروازوں میں انڈیگو کی 2، ایئر انڈیا کی 5، وِستارا کی 1 اور الائنس ایئر کی 2 فلائٹس میں ایف ڈی ٹی ایل ہوا، جس سے 1600 مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ راجدھانی دہلی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کہرے کے سبب وزیبلٹی (مرئیت) میں بہتری نہیں ہوئی تو فلائٹس کے دہلی جانے کی امید ختم ہو گئی اور فلائٹس کو جئے پور ڈائیورٹ کر دیا گیا تھا۔
جے پور ایئرپورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد پائلٹس نے اپنا اپنا ڈیوٹی ٹائم مکمل ہونے کے سبب رات میں ہی طیارہ چھوڑ دیا۔ اس وجہ سے 10 فلائٹس کے تقریباً 1600 مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کسی طرح 2 طیارے منزل کے لیے روانہ ہو گئے، لیکن 8 طیاروں کے مسافر اب بھی منزل کے لیے روانہ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔